حویلی لکھا‘برسوں سے تعمیر کی منتظر مصروف اور مشہور سڑک کی بھی سنی گئی

پیر 26 اکتوبر 2020 15:03

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) برسوں سے تعمیر کی منتظر مصروف اور مشہور سڑک کی بھی سنی گئی ،معروف اور سینئر قانون دان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،سڑک کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پہ شروع ۔

(جاری ہے)

مقامی معروف اور سینئر قانون دان چوہدری محمد اکرم فاضل واہگرہ کی کوششیں اور کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور برسوں سے توجہ کی منتظر حویلی لکھا دیپالپور روڈ پہ اچانک ہنگامی بنیادوں پہ مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے چوہدری محمد اکرم فاضل واہگرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے زاتی مفادات سے بالاتر ہوکہ اجتماعی فائدہ اور سہولت کیلئے معزز سڑک کی فوری مرمت کے احکامات جاری کرنے کیلئے معزز و محترم عدالت کا دروازا کھٹکھٹایا انہیں انصاف ملا اور سڑک پہ کام شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں