اوکاڑہ، قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ثکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 10 مئی 2024 20:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) اوکاڑہ میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کا رہائشی امجدعلی ولد فضل علی سکنہ ساہیوال موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ پنجاب کالج کے قریب ایک تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

کار ڈرئیور کار سمت موقع سے فرار ہو گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کام کرتے ہوے ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے حادثہ کی ثحقیقات شروع کر دی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں