اوکاڑہ تین مختلف مقامات سے دولڑکیوں اوردولڑکوں کو اغواء کر لیا گیا،ایک لڑکی کواغواء کے بعد ذیادتی کا نشانہ بنایا جاتارہا

جمعہ 17 اگست 2018 23:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) اوکاڑہ تین مختلف مقامات سے دولڑکیوں اوردولڑکوں کو اغواء کر لیا گیا،ایک لڑکی کواغواء کے بعد ذیادتی کا نشانہ بنایا جاتارہا،تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد کے نواحی قصبہ بگی پتنی کی رہائشی شافیہ بی بی دختر غلام رسول کوملزمان ارشد،محمداقبال اپنے ایک ساتھی سے مل کر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے،جہاں ایک ملزم ارشداسے ڈیڑھ ماہ زبردستی ذیادتی کا نشانہ بناتارہا شافیہ بی بی مو قع پاکر ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی درخواست دے دی جس پر پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے دوسرے واقعہ میں تھانہ دیپالپور کے نواحی قصبہ کو ٹ شوکت سلطان کے رہائشی محمد منشاء ولد شریف احمد کی بیٹی انیتا کو ملزمان ،امین،علی رضا اورکوثر اغواء کر کے لے گئے،منڈ ی احمد آباد کے رہائشی جمیل احمد کے 15سالہ بیٹے علی حسن اوراس کی16سالہ بھانجے رضوان احمد ولد علی شیر کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں