اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد خسرہ مہم کی افتتاحی تقریب

پیر 15 اکتوبر 2018 23:06

اوکاڑہ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ انسداد خسرہ مہم میں سو فیصد نتائج کے حصول کیلئے محکمہ صحت ،اساتذہ کرام، والدین اور معاشرہ کے صاحب الرائے افراد اپنی ذمہ داری نبھائیں تاکہ بچوں کو اس مہلک مرض سے بچایا جاسکے، ضلع میں پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن اس سلسلہ میں خصوصی تعاون کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں انسداد خسرہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹرعبدالمجید، ایم ایس ڈاکٹرنیاز اور انسداد خسرہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے ہدایت کی کہ ضلع میں موبائل ٹیمیں انسداد خسرہ مہم کی افادیت سے متعلق والدین کو آگاہ کریں اور ان کو اعتماد میں لیں کہ کہاں کہاں فکسڈ ٹیمیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو میں والدین کی آگہی کیلئے بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں تاکہ والدین کو یہ باور کرایا جاسکے کہ یہ مہم ان کے بچوں کیلئے کتنی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں