ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی جانب سے مختلف مقامات پرجراثیم کٴْش سپرے کیا گیا

منگل 31 مارچ 2020 17:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل اور ججز کالونی اوکاڑہ میں بھی جراثیم کٴْش سپرے کیا گیاجبکہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تمام بیرکوں، کینٹین، ہسپتال اور مسجد کو جانے والے راستوں پر بھی جراثیم کٴْش سپرے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں رہیں، اگر گھر سے نکلنا ناگزیر ہو تو تمام حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے گھروں سے باہر نکلیں اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں