دیپالپور،کھادوں کی فراہمی کے لئے محکمہ زراعت اور کھاد ڈیلرز حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کریں ،ڈپٹی کمشنر

منگل 10 مئی 2022 00:26

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کیمیائی کھادوں کی فراہمی کے لئے محکمہ زراعت اور کھاد ڈیلرز حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کریں ،کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کے لئے کیمیائی کھادیں اور طے شدہ قیمت کے مطابق ملنی چاہییں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد ڈیلروں اور محکمہ زراعت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع میں کھاد کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی صورتحال پرنظر رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن کسانوں کا استحصال صورت نہیں ہونے دیا جائے گا،کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں کیمیائی کھادوں خصوصا یوریا کی مقررہ نرخوں پر فروخت اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔ \378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں