دیپالپور،کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سنٹروں کا اچانک دورہ

بدھ 11 مئی 2022 18:20

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سنٹروں کا اچانک دورہ انہوں نے امتحانی مراکز میں طالب علموں کو پینے کے پانی ،کمروں کی لا ئٹس اور پنکھوں کے اتنظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور ایم سی بوائز ہائی سکول کے امتحانی مراکز میں سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ سے متعلقہ سکول انتظامیہ کی جانب سے تعاون اور پر سکون ماحول میں امتحانا ت منعد کروانے سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سے پاک کیا ہے طالب علموں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قابلیت ثابت کرنے کے لئے امتحانی مراکز میں پر سکون ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے اور امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ کو روکنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے ۔ \378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں