رینالہ خورد کپاس کی ابتدائی کاشت کےلیے کسانوں کی سمارٹ گیدرنگ کا انعقاد

جمعہ 5 اپریل 2024 15:50

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) سابق ایم پی اے چوہدری ضیاالدین کے ڈیرہ چکنمبر 2ون آراے میں سمارٹ کسان اکٹھ کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں چوہدری جاوید علاؤ الدین، ایم پی اے پی پی 185، رینالہ خورد نے بطور مہمان خصوصی اورسابق ڈی ڈی اے اوکاڑہ اعجاز اور ای ڈی اے ایکسٹرا رینالہ خورد ڈاکٹر محمد ندیم نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹر محمد ندیم ای ڈی اے ایکسٹرا رینالہ خورد نے پروگرام کے تمام مقاصد بالخصوص کپاس کی بوائی کی اہمیت پر مختصراً گفتگو کی ۔علی شیر نے کپاس کی فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیل سے بات کی جس میں بیج کا انتخاب، بیج کا علاج، بیج کے بستر کی تیاری، مناسب وقت پر فصل کی بوائی، آبپاشی، کھاد کا انتظام اور پودوں کے تحفظ کے اقدامات شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اعجازنے گندم کی کٹائی اور ذخیرہ کے طریقوں اور کپاس کی فصل میں کیڑوں کے ثقافتی اور حیاتیاتی کنٹرول کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ڈی پلاٹس کی بوائی کے مختلف سبسڈی پر مبنی پروجیکٹس اورینٹڈ کمپی ٹیشن پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔چوہدری جاوید علاؤ الدین ایم پی اے نے کسانوں کو حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

کسانوں کی فلاح و بہبود اور کسانوں کو حکومت کے سبسڈی پر مبنی زرعی میکانائزیشن پروگرام کے بارے میں بھی بتایا۔ کسانوں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے اور زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی بوائی کے لیے بھی ترغیب دی، زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کی بوائی کے ٹھوس عزم کے ساتھ کسانوں کی طرف سے گرمجوشی کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں