اوکاڑہ ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:10

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) اوکاڑہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیمور نامی شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں نواحی قصبہ 11فور ایل کے قریب تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تیمور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122ٹیم نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں