قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی

اتوار 21 اپریل 2024 14:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق قومی شاہراہ نزد الجہاد چیک پوسٹ ایک تیز رفتار کار نمبری LEH-9414 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار 2خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں