بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لیسکو اوکاڑہ کے SE عرفان علی اور XEN طارق بشیر کیساتھ میٹنگ

پیر 13 مئی 2024 17:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لیسکو اوکاڑہ کے SE عرفان علی اور XEN طارق بشیر کیساتھ میٹنگ کی اور بجلی چوروں کے خلاف موثر منصوبہ بندی کی گئی،بجلی چوروں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور لیسکو کے مشترکہ آپریشن میں تیزی لانے میں اتفاق۔

(جاری ہے)

پولیس لیسکو آفیشلز کو بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی۔جہاں لیڈی پولیس اہلکار درکار ہونگی فراہم کی جائیں گی۔بجلی چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔قدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے امور کو زیر بحث لایا گیا.اوکاڑہ پولیس محکمہ واپڈا کیساتھ ملکر بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بنائے گی۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں