ڈی پی ای اوکاڑہ کا تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی رینالہ اور تھانہ صدر رینالہ کا دورہ، متعدد امور کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعرات 23 مئی 2024 19:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے رات گئے تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی رینالہ اور تھانہ صدر رینالہ کادورہ کیا۔ انہوں نے عدم تکمیل ریکارڈ اور ناقص صفائی پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور محرر تھانہ صدر رینالہ کی سرزنش اور اظہارِ وجوہ طلب کی جبکہ ریکارڈ کی تکمیل اور صفائی کے بہترین انتظامات پر محرر تھانہ سٹی رینالہ کو 5 ہزار نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور تھانہ کی بلڈنگ سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہ کہ عوام کی شکایات اور ان کے بروقت ازالے کے لیے سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، تھانوں کے اچانک دورے کا مقصد پولیس افسران کی کارکردگی کوجانچنا اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے، سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کے لیے سرپرائز وزٹز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں