پنجگورمیں تاجر سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

پیر 13 مئی 2024 19:05

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پنجگورمیں تاجر سے موٹر سائیکل چھین لی گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں دو مسلح افراد نے مچھلی مارکیٹ میں مچھلی کے کاروباری تاجر سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلا ش شروع کردی دوسری جانب پنجگور میں راہزنی کی وارداتوںمیں اضافے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں