ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سے پنجگور کی آبادی جس کرب اور پریشانی سے گزر رہی ہے وہ لمحہ فکریہ ہے ، جا و ید دوست

بدھ 15 مئی 2024 19:31

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پنجگور کے معروف کاروباری شخصیت نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما جاوید دوست نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے پنجگور کی پانچ لاکھ آبادی جس کرب اور پریشانی سے گزار رہے ہیں وہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑے آبادی والے ضلع کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کا نا ہونا غریب عوام کی مشکلات کو مذید بڑھارہا ہے ایمرجنسی اور نائٹ شفٹ میں مریضوں کا کوئی والی وارث نہیں ہوتا وہ کمپاؤنڈر اور ٹرینیوں کے ہاتھوں علاج کروانے پر مجبور ہوتے ہیں اکیسویں صدی میں دنیا نے بیشمار ایجادات کیئے ہیں مگر ایک ہم ہیں جو ابھی تک ڈاکٹر کی سہولت سے محروم ہیں معمولی بخار کھانسی کے لئے ہمیں سینکڑوں میل کی تکلیف دہ سفر طے کرکے کسی دوسرے شہروں کو جانا پڑتا ہے جو غریب مریض ہوتے ہیں انکے لئے کسی دوسرے شہر جانا بھی ممکن نہیں ہوتا وہ یہیں پر سسک سسک کر جان دے دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پنجگور کی پانچ لاکھ عوام کے ساتھ ظلم ہے پنجگور ملک کے بڑے شہروں سے کافی دوری پر واقع ہے اسے صحت کی سہولتوں سے محروم رکھنا انسانی بنیادی حقوق سے متصادم ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر مہیا کرائے مگر بدقسمتی سے انسان کی قدروقیمت ہی ختم ہوکر رہ گیا انہوں نے کہا کہ پنجگور تمام جماعتیں بشمول سوسائٹی کے زمہ دار افراد کے سب ملکر پنجگور میں ہیلتھ کی سہولتوں کا مطالبہ کریں تاکہ پریشان حال عوام کی مشکلات دور ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں