گور نوک آباد بونستان دازی کے گرلز پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائے،اہلیان دازی

جمعہ 17 مئی 2024 23:23

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پنجگور نوک آباد بونستان دازی کے گرلز پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائے۔اہلیان دازی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی سہولت سب لوگوں کی دہیلیز تک پہنچانا عوامی نمایندوں کی قومی ذمہ داریوں میں شامل ہیں دینا چاند پر سفر کررہاہے پنجگور نوک آباد دازی بونستان کے مکینیوں کی بچیاں ابھی تک ایک پراہمری اسکول میں بمشکل دوسری اور تیسری میں تعلیم حاصل کررہی ہیں اور 20،ہزار کی آبادی میں بچیوں کے لئے صرف ایک پراہمری اسکول موجود ہیں مگر پوسٹ پر موجود ایک ٹیچرز مشکل سے ڈیوٹی کررہی ہے یہ ایک جواب طلب مسئلہ ہے اور نوک آباد دازی بونستان کی بچیاں گرلز مڈل اسکول نہ ہونے کی وجہ سی7,6 کلومیٹر دور سی پیک روڈ بالفاظ دیگر قاتل روڈ کے اس پار گرلز ھاہی اسکول بونستان سورگ میں پڑھنے کے لئے پیدل چلی جاتی ہیں اور اس کھڑی گرمی اور دھوپ میں جب وہاں سے چھٹی کرکے چھوٹی چھوٹی بچیاں روڈ پار کرکے اپنے گھروں میں پہنچنے کے لئی1گھنٹہ لگ جاتا ہے اس لئے یہ تمام مجبوریوں اور پر خطر قاتل پیک روڈ کو مدنظر رکھتے ھوے پنجگور کے تعلیم دوست ،پنجگور میں ترقیاتی ریکارڈ ہولڈر نماہندہ راجی راہشوں میراسد اللہ بلوچ سے پرزور مطالبہ ہے کہ اپنے خداداد صلاحیتوں کو بروکار لاکر گرلز پراہمری اسکول دازی بونستان کو اپ گریڈ کرکے جلداز جلد مڈل کا درجہ دیا جاے تاکہ ان معصوم پھول نمابچیوں کو انکے ہاں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے اور پر خطر روڈ کے حادثات سے بچ سکیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں