ضلعی انتظامیہ ،انجمن تاجران پنجگور کے درمیان مذاکرات کامیاب ،غیر معینہ مدت کیلئے جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال ختم

جمعرات 16 مئی 2024 19:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران پنجگور کے درمیان مذاکرات کامیاب غیر معینہ مدت کیلئے جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال ختم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ایکسیئن بی اینڈ ار روڈ سیکشن شہاب مگسی اور انجمن تاجران کے صدر فرید احمد بلوچ لال دوست نورانی بابا اور دیگر کے درمیان ہونے والے مذاکرات تحریری معاہدے کے بعد ختم کر دیا گیا۔

تحریری معاہدے کے مطابق آج سے کالج روڈ پرانا اسپتال روڈ کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ہفتے کے روز بلیک ٹاپ کا کام بھی شروع کیا جائے گا جبکہ دیگر سڑکوں پر کام جون کے بعد شروع کیا جائے گا کیونکہ سڑکوں کے کٹنگ کے دوران معاوضہ کا مسلہ اب تک حل نہیں ہواہے انجمن تاجران پنجگور کے صدر اور دیگر عہدیداران نے کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر تمام تاجران کا شٴْکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں