پتوکی ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،دلہے سمیت 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 21 مئی 2024 19:35

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پتوکی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پردلہے سمیت 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تحصیل پتوکی کے علاقہ کوٹ چتر سنگھ میں دولہے صابر حسین کی شادی تھی ملزم دولہا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا اسی دوران ایک فائر 17سالہ وقاص علی کو دائیں پٹ پر لگا جو زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا جسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی لایا گیا تھانہ سرائے مغل پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد عباس علی کی تحریری درخواست پر دولہے صابر حسین، فیاض حسین، طیب اور چار کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں