پتوکی، گندم کی باقیات کو جلانے سے آگ نے 200سرکاری رقبہ پر لگے پودوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعہ 17 مئی 2024 19:55

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) گندم کی باقیات کو جلانے سے آگ نے 200سرکاری رقبہ پر لگے پودوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پودے جھلس گئے تین کس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ سرائے مغل میں بلوکی بیٹ و بلاک آفیسر خالد شہزاد نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ برجی نمبر R/S10-11-13-14کے درمیان رقبہ شجرکاری میں آگ لگی ہوئی تھی اور آگ وسیع رقبہ پر پھیل گئی اور آگ نے سرکاری رقبہ میں لگے 200پودوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پودے جھلس کر بری طرح متاثر ہوئے شجرکاری کیساتھ ملحقہ زمینداروں محمد عمران اور عمران اور ایک کس نے گندم کی باقیات کو آگ لگائی تھی جس وجہ سے آگ شجرکاری رقبہ میں لگی اور پھیلی تھانہ سرائے مغل پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں