گندم کی خریداری 29 اپریل سے شروع کی جائے گی، محکمہ خوراک خیبرپختونخوا

جمعرات 25 اپریل 2019 16:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے موجودہ فصل حریف کے دوران گندم کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا انتظام کر لیا ہے اس مقصد کے لیے پورے صوبے میں 18 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں گندم کی خریداری 29 اپریل 2019 سے شروع ہوگی۔محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان مراکزمیں پشاور، اضاخیل، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، ہری پور، حویلیاں، مانسہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، دیرلور، سوات اورملاکنڈ(درگئی) شامل ہیں۔

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کا عملہ ان اٹھارہ خریداری مراکز پر تمام دن بشمول ہفتہ اور اتوار موجود رہے گااور کاشتکاروں سے جو اپنی گندم برائے فروخت پیش کریں گے خریدے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت نے ایک کاشتکار کیلئے زیادہ سے زیادہ پانچ سو ٹن گندم فراہم کرنے کی حد مقرر کی ہے۔اس سلسلے میںمحکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے تمام کاشتکاروں سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ان مراکز پر صاف ستھری اور معیاری گندم برائے خریداری پیش کریں گے۔

گندم کے معیار کی تصدیق ضلعی پرچیز کمیٹی کرے گی اورگندم معیاری پائی جانے کی صورت میں اس کی قیمت بحساب 1300 روپے فی 40 کلو گرام یا32500 روپے فی ٹن متعلقہ بینکوں کے ذریعے کراس چیک کی شکل میں متعلقہ کا شتکار کو ادا ہوگی۔کاشتکار متعلقہ ضلعی فوڈ کنٹرولر ز،ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا نظامت محکمہ خوراک کے دفتر واقع حاجی کیمپ نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور شہر شکایات کر سکتے ہیں نیزشکایات کیلئے نظامت محکمہ خوراک خیبرپختونخوا پشاور کے فون نمبر091-9225378، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک پشاور ڈویژن کی091-2322354،اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ افسر پشاور کی091-2322354، سٹوریج اینڈ انفورسمنٹ افسر اضاخیل کی0923-580077،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چارسدہ کی091-9220116، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ کی0923-9220095، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک مردان ڈویژن کی 0937-9230342،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مردان کی0937-9230028،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی کی0938-223625،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ملاکنڈ ڈویژن کی0946-9240317،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ (درگئی) کے 0932-332100،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دیرلور( تیمرگرہ) کی0945-9250104،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات کی0946-9240316،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بونیر کی ،0939-512165،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک بنوں ڈیزل کی0928-9270021،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں کی0928-9270043،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ہزارا ڈیوژن کی0992-9310296،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور کی0995-611749،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد کی0992-9310326،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کی0997-920075،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک کوہاٹ ڈویژن کی0922-9260234،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوہاٹ کی0922-9260334،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگوکی0925-621662،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرک کی0927-211010،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ڈی آئی خان ڈویژن کی0966-9280278،اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ اسماعیل خان کے 0966-9280278 فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں