وومن چیمبر کو پاکستان کے ترقیاتی وومن چیمبروں کے صف میں کھڑا کرنا مشن ہے۔وومن چیمبر صدر عقیلہ سنبل

بدھ 15 مئی 2024 22:25

ٍ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سیکرٹری ٹو کمشنر سارہ طہاب اور مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ تھے۔ان کی ہمراہ تحصیلدار حنا خان اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل کے علاوہ وومن چیمبر ممبرز، بیوٹی پارلر،دسترکاری و دیگر کاروبار سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل نے وومن چیمبر کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہنر مند خواتین ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے ہنر مند خواتین کو معاشی طور پر مضبوط انہیں کاروبار میں یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔وومن چیمبر آف کامرس کی اولین ترجیحات کاروباری خواتین کو وسعت دینا ہے۔

عقیلہ سنبل نے مزید کہا کہ ممتاز صنعتکار و سابق ایم این اے حاجی نسیم الرحمن کی کوششوں سے کاروباری خواتین کیلئے وومن چیمبر آف کامرس 2005 میں معرض وجود میں آیا اور 2014 تک وومن چیمبر کیلئے سرگرمیاں نہیں تھی۔جب بھی میں 2014 کے بعد منتخب ہوگئی تو وومن چیمبر کو پاکستان کے ترقیاتی وومن چیمبروں کے صف میں کھڑا کرکے مردان کے کاروباری خواتین کو انٹرنیشنل سطح پر متعارف کرکے وومن چیمبر آف کامرس کو اپنی شناخت اور اعلی مقام دیدی ہے جس کا تمام تر کریڈیٹ وومن چیمبر کے بانی حاجی نسیم الرحمن کو جاتا ہے۔تقریب کے آخر میں وومن چیمبر آف کامرس کی جانب سے سیکرٹری کمشنر ٹو سارہ طہاب،تحصیلدار حنا خان کو شیلڈ پیش کر دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں