کوہاٹ یونیورسٹی میں خیبر پختونخوا وائس چانسلر ز کانفرنس کا انعقاد

پیر 10 دسمبر 2018 14:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) جامعہ کوہاٹ میں پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی کی سربراہی میں کے پی کے وائس چانسلر ز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس کانفرنس کے انعقا د کا مقصد خیبر پختونخوا کی جامعات کے درمیان ریسرچ میں تعاون بڑھانا تھا ۔ جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی تجاویز،اشتراک ، ریسرچ لیبارٹریز کا قیام اورماہرین ریسرچ کی معاونت کے موضوع زیر بحث آئے ۔

عوام میں خیبر پختونخوا کی جامعات کے تعلیمی فروغ کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کیلئے پشاور میں میگا ایجو کیشنل ایکسپوکے انعقاد پر بھی اتفاق رائے ہوا۔ کانفرنس میں جامعات کے مابین اکیڈمک نالج کے اشتراک کے نئے اور جدید طریقوں پر بھی تبا دلہ خیال کیا گیا،تا کہ یہ معاونت نوجوانوں کومعیاری تعلیم فراہم کر نے میں اہم مواقعے فراہم کر سکے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختوخوا یونیورسٹی ایکٹ سے بے قاعدگیاں ختم کرنے کا موضوع بھی زیر بحث آ یا اوراس امر کا اظہار کیا گیا کہ ان کو ایکٹ سے جلد از جلد ہٹایا جائے تاکہ یونیورسٹی کے انتظامی امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے ۔کانفرنس میں تمام وائس چانسلر ز کی جانب سے صوبائی حکومت کو لوکل ایچ ای سی یا کو نسل کے قیام سے پہلے خیبر پختونخوا جامعات کی رائے لینے کی متفقہ تجویز دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں