وائس چانسلر جامعہ پشاورکی تقرری میں تمام امور کا جائزہ لیا جائے،پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن

بدھ 2 دسمبر 2020 23:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پشاور یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری میں خصوصی احتیاط برتے کیونکہ پشاور یونیورسٹی صوبہ کی بڑی یونیورسٹی ہے اور سنیئر شخص کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا جائے جو یونیورسٹی کے معاملات کو گہرائی سے سمجھتا ہویہ مطالبہ پیوٹا کے نو منتخب صدر پروفیسر فضل ناصر نے نو منتخب کابینہ سے اپنے خطاب میں کیا پروفیسر فضل ناصر نے پوری ٹیچنگ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ عمل انتہائی خوش آئند ہے کہ وہ صوبہ کی کئی یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری عمل میں لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد سے جلد مستقل وائس چانسلرز کی تقرری عمل میں لائے جبکہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری میں خصوصی احتیاط برتی جائے اور پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے وقت یونیورسٹی کی امتیازی حیثیت کو مدِ نظر رکھا جائے کیونکہ پشاور یونیورسٹی ستر سال پرانی یونیورسٹی ہے جہاں کے اساتذہ تجربہ کار، سمجھدار، اور اپنے فنونِ علم کے بہترین ماہرین ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں