ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز 25مئی سے ہوگا،پی ایم سی

جمعہ 20 مئی 2022 13:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز 25مئی سے ہوگا۔ ترجمان پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی)کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان 7 ستمبر سے 30 ستمبر تک پاکستان کے 20 شہروں اور 7 بین الاقوامی سنٹرز میں منعقد کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

14مئی کو کونسل کے ہونے والے اجلاس میں ڈینٹل ایم ڈی کیٹ امتحان کے پاسنگ نمبر /شرح کو 55فیصد پر مستقل کرنے پر بورڈ کو سفارش کی گئی،کونسل کی جانب سے ڈینٹل ڈاکٹروں کے کام کرنے کے موقعوں کو بڑھانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے باضابطہ درخواست کی ہے،کونسل، بورڈ اور اتھارٹی کے تمام تر فیصلے طلبا، سٹیک ہولڈرز اور عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں