زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 17 مئی 2024 17:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام نے نظرثانی شدہ بجٹ 24-2023 اور 25-2024 کا تخمینہ پیش کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اجلاس کے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے فورم کو بجٹ خسارے پر قابو پانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو بھی سراہا اور یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔تفصیلی بحث کے بعد بجٹ سنڈیکیٹ اور سینیٹ سے منظوری کے لئے تجویز کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس ہائرایجوکیشن کمیشن مس سمینہ درانی (آن لائن) ، ڈپٹی سیکرٹری، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ مس عفت عنمبرین ، بجٹ آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ صاحبزادہ عباس ، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محسن (آن لائن)، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی، ڈپٹی ٹریژرر فیاض احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر سعد سعود الرحمٰن، اسسٹنٹ ٹریژررز گوہر علی اور کفایت خٹک نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے فنانس اینڈ پلاننگ اجلاس کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں