عدالتی فیصلہ تحفظات کے باوجود تسلیم کرتے ہیں ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے تیسرے فریق کی ضرورت ہے، اسفندیار ولی خان
سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں،التواء کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں،تمام ادارے آئین کی رو سے ملنے والے اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں،بلین سونامی ٹری سمیت دیگر منصوبوں میں ہونیوالی کرپشن پر احتسابی اداروں کو تحقیقات کرنی چاہئے، پریس کانفرنس
جمعہ 23 فروری 2018 18:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے ساتھ ساتھ خود ان اداروں کیلئے بھی نقصان دہ ہے اور بدقسمتی سے کچھ سیاستدانوں نے سیاسی جنگ کو ذاتی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے ، اس وقت ملک میں اداروں کے درمیان جو ٹکراؤ کا ماحول بنا ہوا ہے کسی تیسری قوت کو آگے بڑھ کر دونوں کے درمیان معاملات سلجھانے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ اے این پی بار ہا کہتی رہی کہ سیاسی مسائل کے حل کیلئے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے اور ان مسائل کو عدالتوں میں لے جانے سے گریز کیا جائے ، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اگر تمام ادارے آئین کی رو سے ملنے والے اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں اور حدود کا تعین کرنے سے مشکلات بھی پیدا نہیں ہونگی، انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور اس میں کمی لانے کیلئے کسی تیسرے فریق کو میدان میں آنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ مائنس ون اور مائنس ٹو کے فارمولوں سے سیاسی جماعتیں کبھی ختم نہیں ہوتیں،سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے التوا کی افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم تاخیر سے چھوٹے صبوں میں احساس محرومی مزید بڑھے گا ، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، ایک اور سوال کے جواب میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سیاست کو پارلیمنٹ تک محدود رکھا جائے تو حالات کبھی خراب نہیں ہونگے ، اگر حالات خراب ہو گئے تو کچھ بھی نہیں بچے گا ،انہوں نے کہا کہ ہم نہ ہی نواز شریف اور نہ کسی اور کے ساتھ ہیں ، اے این پی صرف آئین و پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے ،بین الاقوامی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسیاں یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم کئی بار یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ اے پی سی بلا کر قوم کو اعتماد میں لیا جائے اور خارجہ و داخلہ پالیسیوں کا ازسر نو تعین کیا جائے ، انہوں نے گزشتہ دنوں چین کے سفیر سے ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مغربی روٹ کے حوالے سے چینی سفیر نے واضح کر دیا ہے کہ اسے مغربی روٹ نہیں بلکہ مغربی کوریڈور کہا جائے اور ہم اسے ہر صورت مکمل کریں گے، صوبائی حکومت کی کرپشن کے بارے ایک سوال کے جواب میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا اژدھا منہ کھولے کھڑا ہے ،باب پشاور فلائی اوور پر ایک ارب80کروڑ روپر خرچ کئے گئے جس پر اب بھاری گاڑیاں نہیں گزر سکتیں ، تاہم نیب اور احتسابی ادارے صرف شریف خاندان کی کرپشن کے پیچھے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے بلین سونامی ٹری سمیت دیگر منصوبوں میں ہونے والی کرپشن پر احتسابی اداروں کو تحقیقات کرنی چاہئے ۔قبل ازیں پارٹی کے مشاورتی بورڈ کا اہم اجلاس اسفندیار ولی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تھنک ٹینک کے تمام ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ آئندہ عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
-ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبد اللہ جلال خان کی بروقت کارروائی، ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح ملزمان ..
[ خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ ..
متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پراونشل آئوٹ بریک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، وزیر صحت خیبرپختونخوا
صوبائی وزیر میناخان آفریدی سے علماء کرام و آئمہ اہلسنت پشاور سٹی کے وفد کی ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ ..
پشاور تھانہ شاہ پور پولیس کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان گرفتار، سنیچ شدہ موٹر سائیکل ..
پرائے جنگوں میں ہم ایندھن بنے رہے۔ جہاد کے نام پر جو جنگ ہوئی وہ ہماری جنگ نہیں تھی،اسد قیصر کی پریس کانفرنس ..
خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس پیر13مئی دوپہر2بجے تک کیلئے ملتوی
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس،صوبائی حکومت نے مروجہ آئینی قواعد کو پیش نظر نہیں رکھا ،اپوزیشن کا واک ..
خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال 2022-23کےلئے306 ارب52کروڑ96لاکھ47ہزار505روپے کابجٹ بھی پیش
نگران حکومت کے گزشتہ آٹھ مہینوں کے اخراجات اور موجودہ منتخب حکومت کے گزشتہ دومہینوں کےلئے 1,360.37ارب روپے ..
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں