سپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت ایبٹ آباد میں قائم مختلف کالجز میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے اجلاس

منگل 20 نومبر 2018 20:37

سپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت ایبٹ آباد میں قائم مختلف کالجز میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ضلع ایبٹ آباد میں قائم مختلف کالجز میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کے جائزہ لینے کیلئے طلب کردہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایم پی اے ارشدایوب خان اور سابقہ ایم این اے اظہر جدون بھی موجودتھے جبکہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی طر ف سے ڈائریکٹر کالجز ،ایڈیشنل ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی کالجزاور ڈپٹی ڈائریکٹرمانیٹرنگ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایبٹ آباد کے چار کالجز میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔ان کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوئی ،گونمنٹ ڈگری کالج بکوٹ ،گورنمنٹ ڈگری کالج ملک پورہ اور گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج ایبٹ آباد شامل ہیں۔اس موقع پر سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہماری حکومت نے سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی ہے۔ تحریک انصاف کے منشور میں تعلیم کو بہت اہمیت دی گئی ہے ،اسی منشور کے تحت صوبے بھر میں جہاں جہاں بھی سکولوں اور کالجوں میں توسیع اور ضروری تعمیر ومرمت کی ضرورت ہے ان کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی دقیقہ فردگزاشت نہیں کیا جائیگا۔انہوںنے حکام پر زور دیا کہ اس سلسلے میں جو بھی رکاوٹ ہے اس کو فی الفور دور کیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں