مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت ایبٹ آباد کے کالجوں میں تعمیراتی کام کا جائزہ اجلاس

منگل 20 نومبر 2018 21:45

مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت ایبٹ آباد کے کالجوں میں تعمیراتی کام کا جائزہ اجلاس
پشاور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ضلع ایبٹ آباد کے کالجوں میں تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے منگل کے روز طلب کردہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایم پی اے ارشدایوب خان اور سابقہ ایم این اے اظہر جدون بھی موجودتھے جبکہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی طر ف سے ڈائریکٹر کالجز ،ایڈیشنل ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی کالجزاور ڈپٹی ڈائریکٹرمانیٹرنگ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چار کالجوں میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیاجن میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوئی ،گونمنٹ ڈگری کالج بکوٹ ،گورنمنٹ ڈگری کالج ملک پورہ اور گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج ایبٹ آباد شامل ہیں۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ حکومت نے سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی ہے جو تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے ،اسی منشور کے تحت صوبے بھر میں جہاں جہاں بھی سکولوں اور کالجوں میں توسیع اور ضروری تعمیر ومرمت کی ضرورت ہے ان کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی دقیقہ فردگزاشت نہیں کیا جائیگا۔انہوںنے حکام پر زور دیا کہ اس سلسلے میں جو بھی رکاوٹ ہے اس کو فی الفور دور کیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں