عوام منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کریں‘ ڈی پی او پشاور

پیر 10 دسمبر 2018 15:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) منشیات کیخلاف کامیاب مہم پر ڈی آر سی جرگہ ہال میں پروقار تقریب اورآگاہی واک کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی پی او صوابی سید خالدہمدانی ‘ڈی سی صوابی سلمان لودھی‘ ریٹائرڈ ڈی آئی جی اقبال خان‘ ڈی ایس پی سجاد خان‘ ڈیایس پی انچارج قمرزمان خان‘ ایس ایچ او صوابی نورالامین خان اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کہاکہ صوابی میں منشیات کی شکایات پر ضلعی پولیس کو کم عرصہ ٹاسک دیکر نہ صرف گرفتاری عمل میں لائی گئی بلکہ جدید پیشہ ورانہ اور شفاف تفتیش کی بدولت درجنوں منشیات فروشوں کو عدالت کی طرف سے سزائیں دلوائی گئیں۔ ڈی سی صوابی سلمان لودھی نے تنظیم کی کارکردگی کو سراہااور ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی‘جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان اور صوابی پولیس کے زیر اہتمام منشیات کی روک تھام کیخلاف عوامی آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیاگیاجس میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے علاوہ پولیس افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں