پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، پاکستان قاہم رہنے کیلئے بنا ہے، شاہ فرمان

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،پاکستان قاہم رہنے کیلئے بنا ہے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان پر گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہی کے دن ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیاشاہ فرمان نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ ہمارے آبااجداد نے نہایت درست فیصلہ کیا، ہماری آزادی، خودمختاری، غیرت، شان وشوکت اسی آزادی کی مرہون منت ہے۔

گورنرخیبرپختونخواہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان قاہم رہنے کے لیے بنا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو یقینی بنائیں اور ان تمام باطل قوتوں کو ناکام بنا دیں جن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ہماری صفوں میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں