خیبر پختونخوا میںانسدادپولیومہم آج شروع ہوگی

پشاور میں پہلی مرتبہ 10سال تک کی عمرکی16لاکھ بچوں کوبھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے انسدادپولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 76لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 21 اپریل 2019 22:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا میں(آج) 22 اپریل سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 76لاکھ 20ہزار 606بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جن میں ضم ہونے والے اضلاع کے 887324بچے بھی شامل ہیںجبکہ پشاور میں پہلی مرتبہ 10سال تک کی عمرکی16لاکھ بچوں کوبھی پولیو قطرے پلائے جائیں گے،پولیو مہم میںبچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مہم 6روز جاری رہے گی جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں3روزہ مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گیا، 22اپریل سے شروع ہونے والی یہ انسداد پولیومہم مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ صوبہ میں واقع افغان مہاجرین اورٹی ڈی پیزکیمپوںمیں بھی جاری رہے گی جس میں تربیت یافتہ پولیو ہیلتھ ورکرزپرمشتمل27 ہزار 252ٹیمیںحصہ لیں گی جن میں 23 ہزار 455 موبائل ،1ہزار861فکسڈ،1ہزار127ٹرانزٹ، 809رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ان ٹیموںکی موثرنگرانی کیلئے 6ہزار295 ایریا انچارجزبھی مقررکئے گئے انسدادپولیومہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی سیکورٹی کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں جس میں 34 ہزار219پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں