اسسٹنٹ کمشنرریونیو مردان کا مختلف بازاروں کا دورہ

اتوار 22 ستمبر 2019 12:20

پشاور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنرمردان محمد عابد وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرریونیو مردان گوہرعلی خان نے مردان کے مختلف بازاروں کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پرانہوںنے روزمرہ اشیائے خوردونوش کامعائنہ کیا اور مضر صحت کباب کی فروخت اور سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے کئی دکانداروں کوبھاری جرمانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرریونیوگوہرعلی خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے تاجروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مضر صحت خوراک کی فروخت اور ماحول دشمن شاپنگ بیگ کا استعمال غیرقانونی فعل ہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں