Qایٹا ٹیسٹ کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل

اتوار 22 ستمبر 2019 21:31

aپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف امتحانی مراکز میں منعقدہ ایٹا ٹیسٹ کیلئے فوول پروف سکیورٹی فراہم کی تھی، اس ضمن میں پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت موبائیل جیمرز، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹرز کے ساتھ ساتھ بی ڈی یو اور لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئیں تھیںتفصیلات کے مطابق ایٹا کے تحت صوبہ کے مختلف سرکاری اداروں میں جونئیر کلرکس کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، منعقدہ ٹیسٹ کے تحت شہر کے مختلف امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جہاں سینکڑوں امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا، اس موقع پر کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت تمام امتحانی مراکز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، خصوصی پلان کے تحت تمام مراکز میں موبائل جیمرز، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بی ڈی یو اور لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں