ں*بہترین کارکردگی پر مس جنت جمشید پی آئی اے بوائے سکاوٹس پشاو ر کے کمشنر تعینات

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

ج پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) بہترین کارکردگی پر مس جنت جمشید کو پی آئی اے بوائے سکاوٹس پشاو ر کے کمشنر تعینات کردیا ہے پی آئی اے اعلامیہ کے مطابق جنت جمشید کو بہترین کارکردگی پر یہ ذمہ داریاں بھی سونپ دیا ہے جنت جمشید ایچ آر منیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں اورا س سے قبل بھی مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں پی آئی اے بوائے سکاوٹس میں جنت جمشید پہلی خواتین کمشنر کی حیثیت سے تعینات کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے بوائے سکاوٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے جنت جمشید کو اہم ہدایات بھی کی گئی ہیں جنت جمشید کا شمار پی آئی اے کے اہم اور قابل ترین خواتین افسران میں سے ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں