شریفہ بی بی کیس میں پولیس نے پشاورہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

بدھ 20 نومبر 2019 20:20

پشاور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی شریفہ بی بی بے حرمتی کیس میںڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان امتیاز شاہ نے ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کردای۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم سجاول کو جمعہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا۔بدھ کے روز کیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس احمد علی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی امتیاز شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان دلاور خان عدالت میں پیش ہوئے ڈی پی اونے عدالت کوبتایاکہ کیس میں نامزد باقی 8ملزمان پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں، اس موقع پرجسٹس احمد علی نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ کیس میں درخواست گزارکا وکیل رہ چکا ہوں، اسلئے اسکو نہیں سن سکتاعدالت نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او کو پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیااورکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں