صحافیوں کیلئے ابتدائی طبی امداد کے حوالے پشاور میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ

بدھ 26 فروری 2020 22:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے زیر اہتمام پشاور سمیت مختلف اضلاع کے صحافیوں کیلئے ابتدائی طبی امداد کے حوالے پشاور میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشا پ میں پی آر سی ایس کے ڈپٹی سیکرٹری آپریشنز واصف جان، کمیونیکیشن ہیڈ سب ڈیلیگیشن آئی سی آر سی اعزاز الرحمن ، کو آپریشن ہیڈ سب ڈیلیگیشن آئی سی آر سی عابد عرفان ، ڈاکٹر روشان اور کمیونیکیشن آفیسر فائزہ رحمن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر روشان نے صحافیوں کو کسی بھی حادثے کے دوران فریکچر زاورزخم آتے وقت پٹی کرانے ، بے ہوشی کے بعد سانس کی بحالی سمیت دیگرانسانی زندگی کو درپیش خطرات کم کرنے کی تربیت دی اوربتایا کہ پاکستان میں ہر سال لاکھو ں افراد ابتدائی طبی امداد نہ ملنے سے اموات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے معلومات ہر شہری کا فرض ہے کیونکہ انسانی زندگی کا تحفظ انتہائی ضروری ہے ۔ شرکاء نے کہاکہ پی آر سی ایس غیر جانبداری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرہ افراد کی مدد کرتا ہے ، انہوں نے کہاکہ تربیت میں حصہ لینے والوں کوچاہیے کہ وہ قدرتی آفات اور حادثات کے دوران زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دے تاکہ کم سے کم جانی نقصانات ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں