او پی ڈی کو تاحال بند نہیں کیا گیا: ترجمان ایل آر ایچ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 13:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق او پی ڈی کو تاحال بند نہیں کیا گیا ہے۔ کورونا کے خدشے کے پیش نظر او پی ڈی کو ایک ہزار مریضوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ او پی ڈی چلا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں او پی ڈی بند نا کریں۔ ایمرجنسی مریضوں کو 24 گھنٹے علاج فراہم کر ہے ہیں جبکہ او پی ڈی کے زریعے صرف وہ آپریشن کر رہے ہیں جو بہت ضروری ہوں، مریضوں سے ملاقات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ایک مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں