وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اتوار 16 مئی 2021 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں