خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران107,138شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی،محکمہ صحت

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:15

خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران107,138شہریوں کی کورونا   ویکسی نیشن  کی گئی،محکمہ صحت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران107,138شہریوں کی  ویکسی نیشن کی گئی جبکہ اب تک صوبے میں کل11,574,157شہریوں کی کامیابی سے ویکسی نیشن  ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران58,623شہریوں کوویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ پہلی ڈوز لگوانے والوں کی کل تعدادصوبے میں8,714,885ہے،اسی طرح صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران48,515شہریوں کو  دوسری  خوراک  لگائی گئی جبکہ دوسری  ڈوز لگانے والوں کی کل تعداد صوبے میں2,859,268ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کو اب تک کورونا ویکسین کی14,727,9980 خوراکیں  موصول ہو چکی ہے،صوبے میں ویکسی نیشن سہولیات کی تعداد993،ٹوٹل کورونا ویکسی نیشن سنٹرز 959،ٹوٹل کورونا ماس ویکسی نیشن سنٹرز34جبکہ ٹوٹل ویکسی نیشن موئل ونز کی تعداد78ہے۔اب تک صوبے کی41.80فیصد آبادی کوکورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں