وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شفاہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ایم پی اے ملک لیاقت کی عیادت کی

بدھ 10 اگست 2022 15:42

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شفاہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ایم پی اے ملک لیاقت کی عیادت کی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز شفاہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ایم پی اے ملک لیاقت کی عیادت کی اور ملک لیاقت اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے ملک لیاقت سے ان کے جاں بحق ہونیوالے بھائی اور بھتیجے کیلئے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے ملک لیاقت کے بھائی، بھتیجے سمیت حملے میں دیگر جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اورکہاکہ ملک لیاقت اور ساتھیوں پر حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے، حملے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں