خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ریونیو موبلائزیشن پلان2023-24ء کے تحت صوبائی ریونیو جائزہ کمیٹی کااجلاس،صحت کارڈ کو تین مختلف کٹیگریز میں جاری رکھنے، غریبوں کیلئے گولڈ، لوئر مڈل کیلئے سلور اور باقیوں کیلئے بلیو صحت کارڈ کی تجویز

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل2024 ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ،ریونیو موبلائزیشن پلان2023-24ءکے تحت صوبائی ریونیو جائزہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا ہ مزمل اسلم نے سرکاری ملازمین کی میڈیکل الاوٴنس ختم کرنے اور ان کا او پی ڈی وزٹ بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میںمشیر خزانہ نے ریونیو جائزہ کمیٹی اجلاس میں صحت کارڈ کو تین مختلف کٹیگریز میں جاری رکھنے، غریبوں کیلئے گولڈ، لوئر مڈل کیلئے سلور اور باقیوں کیلئے بلیو صحت کارڈ کی تجویزبھی دی۔یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ دوبارہ شرو ع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام کی اجلاس میں شرکت کی گئی ہے، یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کیلئے مفت علاج بحال کردیا گیا تھا۔صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کیلئے پانچ ارب روپے جاری کر دئیے تھے ہیں۔ جبکہ اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے۔اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا ذیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں