خیبر پختون خوامیں کسی قسم کا کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا،بیرسٹرسیف

کرغزستان میں معصور طلباء کے ساتھ خیبر پختون خواہ حکومت رابطے میں ہے خیبر پختون سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سٹوڈنٹس کارغزستان میں موجود ہیں ضرورت پڑنے پر خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے طلبا ء کو حکومتی خرچے پر واپس بلا لیا جائے گا،وز یراطلاعات خیبرپختونخوا

اتوار 19 مئی 2024 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کابینہ کی منظوری سے 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید رہے ہیں، ایک من گندم کا نرخ 3900 روپے اور 100کلو گرام تھیلے کا نرخ 9720 روپے مقرر کیا گیا ہے،صوبے ب میں کل 22 سنٹر گندم کی خریداری کے لئے مختص کیے گئے ہیں پہلے مرحلے میں ہم لوکل کسان جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ان سے گندم کی خریداری کا آغاز کر رہے ہیں آج تک 27 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکے ہیںاس کے لیے 24 گھنٹے کا ٹائم فریم مختص کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے احکامات اور عمران خان کے ویژن کے مطابق گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جا رہا ہے ۔

ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے گورنمنٹ خیبر پختون خواہ نے ایپلیکیشن لانچ کی گئی ہے جس پر ابھی تک 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ظاہر شاہ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ہم پنجاب کے کسانوں سے خریداری کے عمل کو شروع کریں گے۔مشیر اطلاعت و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبر پختون خوامیں کسی قسم کا کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے کہا کہ کرغزستان میں معصور طلباء کے ساتھ خیبر پختون خواہ حکومت رابطے میں ہے خیبر پختون سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سٹوڈنٹس کارغزستان میں موجود ہیں۔ضرورت پڑنے پر خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے طلبا ء کو حکومتی خرچے پر واپس بلا لیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں