بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان پشاور سراہا احتجاج

بدھ 22 مئی 2024 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان پشاور سراہا احتجاج ہو گئے مظاہرین نے بھانہ ماڑی چونگی روڈ احتجاجا کئی گھنٹوںتک بند رکھی روڈ بندش کی وجہ سے ٹریفک جام۔

(جاری ہے)

بی آر ٹی سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئی مظاہرین کا غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ تھا مشتعل مظاہرین کا واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور روڈ پر ٹائر بھی جلائے گئے۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اگلا ہدف پیسکو دفاتر کو ٹارگٹ بنائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں