یوم کشمیر کے حوالے سے 4x4 جیپ ریلی کا دریائے سندھ کے مقام پر انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 فروری 2021 16:33

یوم کشمیر کے حوالے سے 4x4 جیپ ریلی کا دریائے سندھ کے مقام پر انعقاد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر 4x4 کلب کے تعاون سے اس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 60 سے زائد 4x4 گاڑیاں ریلی میں شریک ہیں۔جن میں خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل عابد مجید نے ریلی کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے اور کوشش ہے کہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس میں فیملیز بھی شرکت کر سکیں،اور حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ایڈونچر ٹورازم کو بھی فروغ دے رہی ہے سیکرٹری عابد مجید نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقوں میں سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،اور انےوالے دنوں میں گبین جبہ سیاحتی مقام پر بھی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اس ریلی میں ریسکیو 1122 کی جانب سے کشتی رانی پریڈ بھی شامل ہے۔

اور سیاحوں کیلئے تیراندازی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں