یوم کشمیر ، خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی، قمرزمان

ہفتہ 4 فروری 2023 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2023ء) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل پانچ فروری کو یوم کشمیر کی مناسبت سے کشمیر ڈے کے پی گرلز جونیئر سکواش چیمپئن شپ قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوہی ہے جس میں انڈر13 ‘ انڈر17 اور انڈر19 کے مقابلے شامل ہوں گے‘مقابلے پانچ سے آٹھ فروری تک جاری رہیں گے اس سلسلے میں صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان ہوں گے ‘ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کشمیریوں کیساتھ اظہار یک جہتی ہے اور دوسرا ان مقابلوں کے انعقاد سے جونیئر گرلز کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ سالانہ کیلنڈر میں ہم ہر سال چوبیس بڑے ٹورنامنٹس رکھتے ہیں اس کیساتھ لیگ میچ‘ رمضان کیمپ اور دیگر کیمپس کا انعقاد تواتر کیساتھ کیا جاتا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس سال بھی ہماری ایسوسی ایشن سب سے زیادہ مقابلوں کا ایوارڈ حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں