جمرود، کیری وین اچانک آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگیا

منگل 28 جنوری 2020 15:19

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) جمرود بازار میں کیری ڈبہ اچانک آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کیری وین میں آگ ورکشاپ میں اس وقت لگی جب مستری مرمتی کام کے سلسلے میں کیری وین میں ویلڈنگ میں مصروف تھا ۔گاڑی میں آگ لگنے کے بعد مالک نے کیری وین کو آگ لگنے کے دوران ورکشاپ سے باہر نکال کر ورکشاپ میں کھڑی دوسری گاڑیوں کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں ریسکیو 1122نے آگ کو بجھایا تاہم اس سے پہلے آگ گاڑی کو جلا کر خاکستر کر چکی تھی۔گاڑی کے مالک نے اس واقعہ کی رپورٹ تھانہ جمرود میں درج کروادی ہے۔ اس موقع پر کیری وین کے مالک سکندر نے بتایا کہ وہ غریب آدمی ہے اسں نے یہ گاڑی کچھ عرصہ قبل قسطوں پر لی تھی اور وہ اس کو بطور ٹیکسی استعمال کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔سکندر نے حکومت اور منتخب نمائندوںسے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں