چارسدہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 16مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 20 مئی 2022 12:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) چارسدہ پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں 16مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکل تنگی پولیس نےتھانہ مندنی اور تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ،جس کے دوران 5 اشتہاری مجرمان، ایک منشیات فروش سمیت 16مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ہزار گرام چرس، 6پستول، 2ایس ایم جی اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان اور اسلحہ کو تھانہ منتقل کردیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں