حبیب فزیوتھراپی کیمپس کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کل ہوگا

جمعہ 19 جنوری 2018 16:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)محبوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ فزیوتھراپی کمپلیکس کے زیراہتمام خصوصی بچوں ،پولیو،بڑوں کے فالج ،جوڑوں درداورکمرکے دردسے متاثرہ افرادکیلئے کل بروزہفتہ حبیب فزیوتھراپی کمپلیکس حیات آباد فیز5ایک فری میڈیکل کیمپ منعقدکیاجائیگاجس میں فزیوتھراپسٹ،سائکالوجسٹ،آرتھوٹیسٹ یعنی مصنوعی اعضاء کے ماہرین اورسپیچ تھراپسٹ اورسننے سے معذورافرادکامفت معائنہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹیم چیئرمین محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ اورڈاکٹرمحبوب الرحمن کی سربراہی میں خصوصی لوگوں کوفزیوتھراپی اوردیگرجسمانی وذہنی معذوری سے متعلق مفت مشورے دے گی اس میں ان بچوں کامعائنہ بھی کیاجائیگاجن کوتعلیمی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں