مولانا امان اللہ حقانی کی زیرصدارت خلیل قومی جرگہ، یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے سے عوامی مشکلات پر اظہار افسوس

جمعہ 19 جنوری 2018 17:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) خلیل قومی جرگہ ااجلاس سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ،جس میں جماعت اسلامی کے رہنما سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم ، اے این پی کے رہنما محمد طاہر ارباب ، سابق ایم پی اے عالمگیر خلیل، سابق ایم پی اے عاطف الرحمان خلیل، پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب زرک خان اور پی ٹی آئی کے رہنما پیر فدا ایڈووکیٹ سمیت دیگر مشران نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکاء نے حکومت کی جانب سے پشاور اور بالخصوص یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے سے عوامی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کو عوام کیلئے پریشانی کا باعث قرار دیا ۔مقررین نے کہا کہ اتنا بڑا پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے عوام کو متبادل روٹ دینے چاہیے تھے کیونکہ یونیورسٹی روڈ پر صبح سے رات تک بے تحاشا رش کی وجہ سے عوام کو گھنٹوں تاخیر سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا پڑتا ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ کے تاجر وں کا کاروبار بھی بری طرح سے متا ثر ہوا ہے اور کاروبار ی حضرات دوسری جگہوں پر شفٹ ہونا شروع ہو گئے جس کا مطب ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے بنایا جانے والا بس ریپڈ سروس اب عوام کے لئے وبال جان بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر یوٹرن کی پوزیشنز بھی غلط ڈیزائن کی گئی تھی جو کہ پی ڈی اے حکام سے ملاقات کے بعد اب صحیح کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جبکہ تہکال پایان کے قریب روڈ تنگ ہونے کے باوجود کسی قسم کی تجاوزات نہ ہٹانے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلیل قوم کو درپیش ہر قسم کے مسائل کو دور کرنے کے لئے خلیل قومی جرگہ سیاست سے ہٹ کر ہر وقت اپنی خدمات بروئے کار لاتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں