پشاور، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے آئی ایم یو کے ذریعے نجی سکولوں کے معائنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،
ترجمان آئی ایم یوکے حوالے نجی سکولوں کے احتجاج سے متعلق شائع خبر کو غلط، بے بنیاد اور قرار دے دیا ، کہ پرائیویٹ سکولز کے اندر حاضری اور ڈسپلن اُن کا اندرونی معاملہ ہے ، آئی ایم یو کا کوئی سروکار نہیں، وضاحتی بیان
منگل 17 اپریل 2018 20:45
(جاری ہے)
ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نینجی تعلیمی شعبے اور والدین و طلبہ کے وسیع ترمفاد میں قائم صوبائی اسمبلی سے منظور کردہ قانونی ادارہ ہے جس نے اضلاع کی سطح پر پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن اور سالانہ تجدید کے فارم وصول کرنے اور انکی سکروٹنی کیلئے آئی ایم یو کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ نیا ادارہ ہونے کے سبب اضلاع میں اتھارٹی کا کوئی دفتر یا سیٹ اپ نہیں اور ضلعی دفاتر قائم ہونے تک آئی ایم یو سے فارم وصولی اور سکروٹنی و درستگی کی درخواست کی گئی ہے جو اس نے کمال مہربانی سے قبول کی ہے ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی کا ہر فیصلہ بورڈ آف گورنر کے اجلاسوں میں ہوتا ہے اور فیصلہ سازی کے ہر عمل میں پرائیویٹ سکولز کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں اسی طرح نئے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن یا سالانہ تجدید کے سلسلے میں کوئی ابہام دور کرنے کیلئے اگر کسی ضلع میں ّآئی ایم یو کا اہلکار سکول کا دورہ کرے گا تو پرائیویٹ سکولز کے ممبران بھی انکے ہمراہ ہونگے اور یہ نجی سکولز کے عین مفاد میں ہے تاکہ رجسٹریشن و تجدید کے معاملات جلد از جلد اور خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹائے جاسکیں۔
یہ امر افسوسناک ہے کہ بعض مفاد عناصر اتھارٹی اور نجی سکولوں سے متعلق افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلانے میں مصروف ہیں جو پرائیویٹ سکولز اور عوام دونوں کے مفاد میں نہیں اسلئے نجی تعلیمی شعبے کو محتاط ہونے کے علاوہ اسکے تدارک کیلئے موثر کاروائی کرنا چاہئے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اسطرح کی منفی میڈیا رپورٹوں اور سنسنی خیز ی پھیلانے کی کوششوں سے گریز کیا جائے گاپشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر بالا میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
نوشہرہ، جہانگیرہ چوک میں موٹر وے پولیس کی گاڑی کو حادثہ، اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق،ایک زخمی
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
خیبرپختونخوا لکبیر کلب کراٹے چیمپئن شپ صافی واریئرز مارشل آرٹس اکیڈمی نے جیت لی
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسرا آر ایم ائی سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام جرنلزم ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے طلباء کیلئے آگاہی سیمینار ..
خیبر پختونخوا میں سرکاری نوکریوں پر پابندی کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی حیات آباد میں مشینوں کی خرابی کے خلا ف ڈاکٹر ز سراپا احتجاج
وزیر جنگلات و ماحولیات کاسنٹرل ہسپتال سیدو شریف کا اچانک دورہ
سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے،پختون یار
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ
-
شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی، بجٹ میں وزیرِاعظم ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا