ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو کی زیر نگرانی پھلوں اور سبزیوں کے نرخ مقرر

جمعہ 17 اگست 2018 20:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو کی زیر نگرانی پھلوں اور سبزیوں کے نرخ مقررکردئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد اورڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا سعادت حسن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو صلاح الدین خان نے جمعہ کے روز سبزیوںاورپھلوںکی مارکیٹ و اقع ہنگوکا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے بولی کی خود نگرانی کی اور پھلوں اور سبزیوں کے روزانہ کے نرخ مقرر کئے۔بعد ازاں انہوں نے تمام دکانداروں کو مقررہ ریٹس کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور خبردار کیاکہ مصنوعی مہنگائی ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ ایکٹ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں